سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد مجھ سے زیادہ ہے، امیتابھ بچن

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 فروری 2013
ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ  سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد مجھ سے زیادہ ہے۔

ممبئی میں ٹی وی شوکے دوران بگ بی کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ سلمان خان کی مقبولیت سے تواب انہیں بھی پریشانی ہونے لگی ہے، امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ سماجی ویب سائیٹ پر انہیں 36 لاکھ لوگ پسند کرتے ہیں جب کہ سلمان خان کے چاہنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے گلوکاری بھی کرلی اب اپنی ساری توجہ تھیٹر پراداکاری کےلئے وقف کریں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔