پولیس کی جانب سے نو بال کے اشتہار پر بھارتی بولر بمرا برہم

آپ کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ ملک کیلیے بہترین خدمات دینے والوں کی کتنی عزت کرتے ہیں، بھارتی بولر


Sports Desk June 24, 2017
آپ کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ ملک کیلیے بہترین خدمات دینے والوں کی کتنی عزت کرتے ہیں، بھارتی بولر۔ فوٹو : فائل

بھارتی بولر جسپریت بمرا نے چیمپئنز ٹرافی فائنل کی' نوبال' کو اشتہار کا حصہ بنانے پر راجستھان پولیس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں جے پور میں ان کی نوبال والے ٹریفک قوانین کا اشتہار شہر میں بڑے بل بورڈز پر نصب کردیے گئے تھے، بمرا اس پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ پر جے پور ٹریفک پولیس کو طنزیہ شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا عمل ظاہر کرتا ہے کہ ملک کیلیے بہترین خدمات دینے والوں کی کتنی عزت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں