عید پر ممکنہ دہشت گردی شریف فیملی کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر شہروں میں آنے والے وفاقی وزرا کو سخت سیکیورٹی دینے کے احکام جاری کیے ہیں۔


Numainda Express June 26, 2017
محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر شہروں میں آنے والے وفاقی وزرا کو سخت سیکیورٹی دینے کے احکام جاری کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے عید الفطر پر صوبے میں دہشت گردی کے خدشے اور حساس اداروں کی اطلاع کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت شریف فیملی کے دیگر افراد کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی۔

پنجاب حکومت کو بھجوائی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر دہشت گرد شریف فیملی سمیت دیگر اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں آنے والے وفاقی وزرا کو کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سخت سیکیورٹی دینے کے احکام جاری کیے ہیں جبکہ اس حوالے سے گزشتہ روز آئی جی پنجاب سمیت حساس اداروں کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا کو بھی سخت سیکیورٹی دینے کے حوالے سے احکام جاری کیے گئے ہیں۔

 

مقبول خبریں