آج سے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،کراچی میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی کا امکان


بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، دادو، سبی، سکھر، لاڑکانہ میں 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شام کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

تاہم گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، حیدرآباد،کوئٹہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اتوار کو دادو، سبی، سکھر45، لاڑکانہ، تربت اور روہڑی میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مقبول خبریں