دھرنے کی ناکامی کے باوجود عمران خان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا شہباز شریف

دھرنا پارٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 18, 2017
دھرنا پارٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دھرنے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے باوجود عمران خان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنا پارٹی کی ہٹ دھرمی کے باعث ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے معیشت کا جنازہ نکالنے کی کوشش کی گئی تاہم دھرنے اور لاک ڈاؤن کی ناکامی کے باوجود عمران خان نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیاجب کہ کرپٹ عناصر کو ساتھ ملا کر احتساب کی بات کرنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نوازشریف کوعوام نے اقتداردیا اوراسے کوئی بھی نہیں چھین سکتا

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی منتخب قیادت پر بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا جب کہ تیزی سے مکمل ہوتے ہوئے توانائی اور دیگر ترقیاتی منصوبے مخالفین پر بجلی بن کر گر رہے ہیں۔

مقبول خبریں