ہواؤں میں اڑنے والوں کو جی ٹی روڈ پر لاکھڑا کیا، سراج الحق

پاناما اسکینڈل میں شامل تمام افراد کے محاسبے کیلیے عدالت جائیں گے، سیمینار و ریلی سے خطاب۔  فوٹو:فائل

پاناما اسکینڈل میں شامل تمام افراد کے محاسبے کیلیے عدالت جائیں گے، سیمینار و ریلی سے خطاب۔ فوٹو:فائل

لاہور / گوجرہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہواؤں میں اڑنے والے حکمرانوں کو جی ٹی روڈ پر عوام کے درمیان لاکھڑا کیا ہے جو ہماری کامیابی ہے۔

سراج الحق نے منصورہ میں بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن کے خلاف تحریک نے ہواؤں میں اڑنے والے حکمرانوں کو جی ٹی روڈ پر عوام کے درمیان لاکھڑا کیا ہے جو ہماری کامیابی ہے، عدالتوں کے فیصلے تسلیم نہ کرنے والے آمریت کی راہ ہموار کر رہے ہیں، پاناما اسکینڈل میں شامل تمام افراد کے محاسبے کیلیے عدالت جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ احتساب کا یہ عمل ایک خاندان تک محدود نہ رہے بلکہ پاناما اسکینڈل میں ملوث 436 لٹیروں اور بینکوں سے قرضہ لے کر ہڑپ کرنے والوں کو بھی سپریم کورٹ احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرے، سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ یہاں خاندانوں کی حکومت ہے، حقیقی جمہوریت کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے، انہوں نے کہا کہ چوکوں اور چوراہوں پر خواتین کا ذکر نہیں ہونا چاہیے، دریں اثنا انہوں نے چوک ملکانوالہ گوجرہ میں استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شریعت محمدی ؐنافذ نہیں ہوگا ملک میں ظلم ہو تا رہے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔