منہ میں خون آنے پر بنگلادیشی کپتان مشرفی اسپتال منتقل

مشرفی مرتضیٰ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے انہیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں ہے، ڈاکٹر


Sports Desk August 08, 2017
مشرفی مرتضیٰ کا تفصیلی معائنہ کیا ہے انہیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں، ڈاکٹر۔ فوٹو: نیٹ

بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو کھانسی کے ساتھ خون آنے پر ہنگامی طور پر اسپتال لے جانا پڑا تاہم بعد میں انھیں معائنے کے بعد فارغ کردیا گیا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر دیباشش چوہدری نے کہاکہ مشرفی مرتضیٰ کی 1،2روز سے طبیعت ناساز ہے، صبح انھیں کھانسی کے ساتھ کچھ خون بھی آیا جس پراسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا تاہم انھیں کوئی بھی سنجیدہ نوعیت کا مرض لاحق نہیں اوروہ بالکل فٹ ہیں۔

مقبول خبریں