اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 1389 پوائنٹس کی کمی

ویب ڈیسک  منگل 15 اگست 2017
ہنڈریڈ انڈیکس کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 30 اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔. فوٹو : فائل

ہنڈریڈ انڈیکس کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 30 اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔. فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 389 پوائنٹس کی کمی سے 44 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

تین روز کی تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان نظر آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس 1389 پوائنٹس کی کمی کے نتیجے میں 43 ہزار 899 کی سطح پر آگیا۔

منگل کے روز 379 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 39 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 326 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 14 کے شیئرز میں استحکام رہا۔ کل 87 ہزار 780 سودے ہوئے۔ آج 24 کروڑ 8 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 12 ارب 53 کروڑ سے زیادہ رہی۔

ہنڈریڈ انڈیکس کے ساتھ ساتھ کے ایس ای 30 اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان برقرار رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔