مہندرا سنگھ دھونی نے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا ارادہ کرلیا

دھونی کی انڈین فٹبال اور ہاکی لیگز میں ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ بعض اور بزنس میں بھی انھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔


Sports Desk August 25, 2017
دھونی کی انڈین فٹبال اور ہاکی لیگز میں ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ بعض اور بزنس میں بھی انھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی نے فائیو اسٹار ہوٹل بنانے کا ارادہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انھوں نے اپنے شہر رانچی میں ہوٹل کی تعمیر کیلیے اجازت بھی حاصل کرلی جس میں وہ 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرینگے۔

واضح رہے کہ دھونی کی زوال پذیر ہوتی ہوئی فارم انکی انٹرنیشنل کرکٹ سے رخصتی کا اشارہ دے رہی ہے، اس لیے انھوں نے ابھی سے ہی ریٹائرمنٹ کے بعد کی پلاننگ شروع کردی، حال ہی میں انھوں نے دبئی میں اپنی اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ دھونی کی انڈین فٹبال اور ہاکی لیگز میں ٹیمیں بھی موجود ہیں جبکہ بعض اور بزنس میں بھی انھوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں