ٹرمپ کی دھمکیاں مسترد امریکی سفیر کو بُلا کر پارلیمانی سفارشات بتائی جائیں سینیٹ ہول کمیٹی

حکومت سخت موقف اپنائے، اپنا نقطہ نظر امریکی اتحادیوں تک بھی پہنچایا جائے


Numainda Express August 30, 2017
ٹرمپ کے ناقد امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان سے رابطہ کیا جائے، ربانی کی زیرصدارت کمیٹی کی سفارشات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سینیٹ کی پورے ایوان کی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے بیان پرسخت موقف اپنانے اور پاکستان میں متعین امریکٓ کی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پارلیمنٹ کی طرف سے پیش کی جانیوالی سفارشات سے اگاہ کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدارت ہول کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کے دوران کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا کہ افغانستان اور امریکا کی طرف سے الزامات کے کھیل کو مسترد کرتے ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناؓظر میں پالیسی گائیڈ لائنز کی حمتی شکل دے دی، کمیٹی نے سفارش کی کہ امریکہ سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پارلیمنٹ کی کارروائی سے متعلق اگاہ کیا جائے، وزیرخارجہ نے نے سینیٹ کی سفارش پر دورہ امریکا ملتوی کیا۔

سفارشات میں کہا گیا کی فیکٹ شیٹ تیار کی جائے کہ امریکا نے آج تک کتنی امداد دی یہ امداد حقیقت میں کولیشین سپورٹ فنڈ اور پاکستان کو اخراجات کی واپسی ہے پاکستان کاجو بھی امریکا کا دورہ کرے توساتھ فیکٹ شیٹ لے کر جائیں سفارتی ذرائع سے پاکستان اپنا نقطہ نظر اپنے بلکہ امریکا کے اتحادیوں تک بھی پہنچایا جائے۔

سفارشات میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پرتوجہ دے، امریکا افغانستان میں عسکری تناؤ میں کردار نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کو غیر مستحکم کرے گا بلکہ افغانستان میں عسکری تناؤ کے منفی اثرات یورپ پر بھی ہونگے، افغانستان اور امریکا کی طرف سے الزامات کے کھیل کو مسترد کرتے ہیں اور پارلیمانی سفارتکاری سے ٹرمپ کے ناقد امریکی سینیٹرز اورکانگریس ارکان سے رابطہ کیاجائے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کا فوری اجلاس بلایاجائے۔

مقبول خبریں