ویرات کوہلی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سہرا اسپنرز کے سر باندھ دیا

بمرا نے بھی عمدہ پرفارمنس دکھائی، مہمان ٹیم پانچویں میچ میں 4 وکٹ سے فتحیاب


Sports Desk September 05, 2017
بھارت نے سری لنکا کو پانچویں اور اختتامی ون ڈے میں 6 وکٹ سے مات دیکر سیریز 5-0 سے اپنے نام کرلی۔ فوٹو: فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں 5-0 سے فتح کا سہرا اسپنرز کے سر با ندھ دیا۔

پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت نے 239 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کی اور 9 چوکوں کی مدد سے 110 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے،کیدار جادھیو نے7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ سری لنکا کی جانب سے لسیتھ مالنگا، ، وِشوا فرنانڈو ، مالندا پشپا کمارا اورونندو ہاسارانگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ناکام سائیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 238 رنز پر ہمت ہاردی، لاہیرو تھریمانے 63رنز بناکر نمایاں رہے۔ انھوں نے اینجلو میتھیوز کے ہمراہ 122 رنز کی عمدہ شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنایا، میتھیوز 55 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، سری لنکا کی آخری 7 وکٹیں صرف 53 رنز کے اضافے سے گرگئیں، بھونیشور کمار نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 42 رنزکے عوض 5 وکٹوں کا سودا کیا، جسپریت بْمراہ نے 2 پلیئرز کو ٹھکانے لگایا، بھارت نے دوسری بار دیارغیر میں ون ڈے سیریز وائٹ واش کی ہے، اس سے قبل بلو شرٹس نے 2013 میں دورئہ زمبابوے میں تمام میچز جیتے تھے۔

پیسر جسپریت بمرا بھی تیزی سے بہتری حاصل کررہے ہیں، واضح رہے کہ انھوں نے سیریز میں سب سے زیادہ 15 وکٹیں اپنے نام کیں، اسی طرح ہماری بیٹنگ لائن نے بھی اپنی ذمے داری بخوبی نبھائی ہے، کوہلی نے پانچ میچز کی سیریز میں 110 کی اوسط سے 330 رنزبناکر سب کیلیے مثال قائم کی ہے، جس میں 2 سنچریاں اور ایک ففٹی بھی شامل ہے، روہت شرما 302رنز جوڑ کر سیریز کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین بنے ہیں، دوسری جانب سری لنکن کپتان اپل تھارنگا نے ٹیم کی ناقص بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس سے قبل بھارت نے سری لنکا کو پانچویں اور اختتامی ون ڈے میں 6 وکٹ سے مات دیکر سیریز 5-0 سے اپنے نام کرلی۔

 

مقبول خبریں