شائقین کا احتجاج رنگ لے آیاکیرون پولارڈ کی ’ نوبال ‘ جانچی جائے گی

ایونٹ انتظامیہ نے پولارڈ کی نوبال جانچنے کا اعلان کردیا ہے


Sports Desk September 07, 2017

کیریبیئن پریمیئر لیگ انتظامیہ نے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے بعد3 ستمبر کو منعقدہ میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کے کیرون پولارڈ کی مبینہ دانستہ ' نوبال ' کی جانچ کا اعلان کردیا۔

یہ اقدام ' فیئر پلے اور اچھی اسپورٹس مین اسپرٹ' کے پیش نظر کیا جارہا ہے، سینٹ کٹس اینڈ نیواس پیٹریاٹس کے اوپنر ایون لوئس 32 گیندوں پر 97 رنز بنا چکے تھے۔

اس موقع پر ٹیم نے اسکور برابر کردیا،اسٹرائیک پر موجود لوئس چوکا لگاکر سنچری مکمل کرسکتے تھے تاہم پولارڈ کی نوبال سے ملنے والے ایک رن سے حریف ٹیم 10 وکٹ سے فتح یاب ہوگئی،یوں لوئس سنچری مکمل نہیں کرپائے تھے، اس پرشائقین نے احتجاج اور ٹی وی پرکمنٹری کرنے والے سابق کیوی بولر ڈینی موریسن نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا، اب ایونٹ انتظامیہ نے پولارڈ کی نوبال جانچنے کا اعلان کردیا ہے۔

مقبول خبریں