میانمار کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے سراج الحق

وزیر داخلہ نے فون کر کے کہا کہ آپ احتجاج کے دوران ریڈ زون کراس نہ کریں کیونکہ ہم پر دباؤ ہے، امیر جماعت اسلامی


Numaindgan Express September 08, 2017
ہمارے حکمرانوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہونا نہیں سیکھا، تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ برمی سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو ریڈ زون کراس کر جائیں گے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ برمی سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو ریڈ زون کراس کر جائیں گے، برما میں مسلمانوں پر جاری مظالم کے خاتمے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، غاروں میں بیٹھے دہشت گردوں سے زیادہ خطرناک ایوانوں میں بیٹھے سیاسی دہشت گرد ہیں جنھوں نے پوری قوم کو یرغمال بنارکھا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی نے جے آئی یوتھ وومن ونگ کو 10 لاکھ خواتین ممبر بنانے کا ہدف دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے تعاون کے بغیر کرپشن فری اور خوبصورت وخوشحال پاکستان کا قیام ناممکن ہے۔ آج بعد نمازجمعہ برما کے سفارتخانے کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے مارچ کیا جائیگا۔

نشتر ہال پشاور میں آزادی فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے جھکنا سیکھا ہے انھوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہونا نہیں سیکھا، وزیر داخلہ نے مجھے فون کرکے کہا کہ آپ احتجاج کے دوران ریڈ زون کراس نہ کریں کیونکہ ہم پر دبائو ہے۔

مقبول خبریں