جنوبی افریقہ لیگ میں پریتی زنٹا نے ٹیم خرید لی

اب تین بھارتی ٹیموں کے مالکان نے شمولیت اختیار کرلی ہے۔


Sports Desk September 09, 2017
اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں۔ فوٹو: نیٹ

RAWALPINDI: آئی پی ایل کنگز الیون کی شریک مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خرید لی۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خریدنے کے بعد پروٹیز لیگ میں اب تین بھارتی ٹیموں کے مالکان نے شمولیت اختیار کرلی، ان سے قبل شاہ رخ نے کیپ ٹاؤن نائٹ رائیڈرز خریدی تھی، جوہانسبرگ جائنٹس کی ملکیت جی ایم آر گروپ نے حاصل کی ہے، دہلی ڈیئر ڈیولز کی ملکیت بھی اسی کے نام ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ 3 نومبر سے شروع ہوگا، اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں۔

مقبول خبریں