وزیراعلیٰ پنجاب کی دونوں ہاتھوں سے معذور طالبہ کے علاج کی ہدایت

میڈیکل بورڈ رمشہ کے ابتدائی ٹیسٹ لے گا اوراگر بیرون ملک سے مصنوعی ہاتھ منگوانا پڑے توپنجاب حکومت اخراجات برداشت کرے گی


ویب ڈیسک February 19, 2013
میڈیکل بورڈ رمشہ کے ابتدائی ٹیسٹ لے گا اوراگر بیرون ملک سے مصنوعی ہاتھ منگوانا پڑے توپنجاب حکومت اخراجات برداشت کرے گی۔ فوٹو ایکسپریس

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے دونوں ہاتھوں سے معذور طالبہ رمشہ کے علاج کی ہدایت کرتے ہوئے میواسپتال لاہورمیں اس حوالے سے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دینے کا حکم دیا۔

16 سال کی رمشہ کے دونوں ہاتھ دو سال قبل کرنٹ لگنےسے ضائع ہوگئے تھے، ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو رمشہ کے علاج کی ہدایت کی اوراس حوالے سے میو اسپتال لاہور میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی تین رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا۔

میڈیکل بورڈ رمشہ کے ابتدائی ٹیسٹ لے گا جس کے بعد اگر رمشہ کے لئے بیرون ملک سے مصنوعی ہاتھ منگوانا پڑے توپنجاب حکومت اس کے اخراجات برداشت کرے گی، رمشہ اور اس کے خاندان نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بے حد شکر گزار ہیں۔

مقبول خبریں