بورڈ نے دیر کردی الوداعی تقریب کیلیے لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا یونس خان

الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیرکردی اورکئی دیگر لوگ بازی لے گئے، سابق کپتان


Sports Desk September 10, 2017
الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیرکردی اورکئی دیگر لوگ بازی لے گئے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی تقریب میں شرکت کیلیے لاہور جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں یونس خان نے کہاکہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 ستمبر کو لاہور میں بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب کا حصہ ہوں گا یا نہیں، چیئرمین نجم سیٹھی کا فون آیا تو انھوں نے کہا ''یونس سنا ہے آپ پی سی بی سے ناراض ہیں'' میں نے اس کے جواب میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں۔

یونس خان نے کہا کہ الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیرکردی اورکئی دیگر لوگ بازی لے گئے، مجھے بورڈ کی طرف سے بڑی رقم دینے کی پیشکش بھی ہوئی ہے، میں آج جو کچھ بھی ہوں اس پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، مجھے نہیں لگتا کہ 14 ستمبر کو لاہور میں ہوں گا باقی جو اللہ تعالی چاہے بندے کی کوئی اوقات نہیں ہے۔

 

مقبول خبریں