ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کی پریکٹس کیلیے قذافی اسٹیڈیم آمد

کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا


Sports Desk September 11, 2017
کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا.فوٹو: فائل

ٹی 20 آزادی کپ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پریکٹس کیلیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا.

دونوں ٹیمیں کل شام کو پہلے میچ کیلیے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی، قبل ازیں ہوٹل میں ورلڈ الیون میں شامل پلیئرز نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا، پلیئرز نے ورلڈ الیون کیلیے تیار کی گئی نئی کٹس میں تصاویربنوائیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیںگے، مہمان ٹیم رات گئے لاہور پہنچی تھی ، مہمان سکواڈ 16 ستمبر کو واپس روانہ ہو جائے گا۔

مقبول خبریں