مریضوں کا درد جاننے کے لیے ڈاکٹر کا خود پر تجربہ

کولونواسکوپی کے ذریعے معدے کے کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے جو بہت ہی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے۔


ویب ڈیسک September 17, 2017
ڈاکٹر فینگ اپنے مریضوں کا درد معلوم کرنے اور کام کو بہتر بنانے کے لیے خود کولونواسکوپی سے گزررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

مریض کا درد جاننے کے لیے چینی ڈاکٹر نے خود اپنی کولونواسکوپی کی جس میں اس نے 15 منٹ تک اپنے معدے اور آنتوں کا معائنہ کیا۔

شنگھائی اسپتال میں پروکٹولوجی ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ ڈاکٹر فینگ زو نے مریضوں کا دکھ معلوم کرنے کے لیے خود اپنے ہاتھوں سے اپنی کولونو اسکوپی کی جو تشخیص کا ایک بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ اگرچہ اس میں مریضوں کو درد کی کمی کے لیے مسکن دوائیں دی جاتی ہیں لیکن اس میں انگشتِ شہادت کی موٹائی کے برابر تار بدن میں داخل کیا جاتا جو بڑی آنت میں پہنچتا ہے اور اس کے اگلے سرے پر کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ اسی لیے خود مریض بھی آخر وقت تک کولونو اسکوپی سے اعتراض کرتے ہیں اور بہت مجبوری میں ہی اس کی جانب آتے ہیں۔



اس بار ڈاکٹر فینگ خود مریض بنے اور اپنے مقعد سے تار اندر داخل کر کے اسے بڑی آنت تک پہنچایا تاکہ وہ اپنی تکلیف محسوس کر کے اس عمل کو مزید بہتر اور آرام دہ بنا سکیں۔

اس کے بعد چین کی مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ وی چیٹ پر انہوں نے اپنے تجربات پوسٹ کئے اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ مریضوں کا درد دور کرنے کے لیے یہ عمل بہت احتیاط سے کریں اور انہوں نے بہت مفید مشورے بھی دیئے۔

مقبول خبریں