بنگلادیش لیگ کے ڈرافٹ میں مصباح کامران اور اظہر سمیت46 پاکستانی شامل

208 غیرملکی پلیئرز میں سے 46 کا تعلق پاکستان سے ہے


Sports Desk September 16, 2017
غیرملکی پلیئرز کیلیے 6 کیٹیگریز ’ اے ‘ سے ’ ایف ‘ تک ترتیب دی گئی ہیں۔ فوٹو: نیٹ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹ کا اعلان کردیا، میچز 2 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہیں۔

بی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کیلیے پلیئرز ڈرافٹ میں سابق پاکستان کپتان مصباح الحق، کامران اکمل اور اظہر علی کے ساتھ دنیش چندیمل، گیری بیلنس، ٹم بریسنن اور اپل تھارنگا شامل ہیں، 208 غیرملکی پلیئرز میں سے 46 کا تعلق پاکستان سے ہے، غیرملکی پلیئرز کیلیے 6 کیٹیگریز ' اے ' سے ' ایف ' تک ترتیب دی گئی ہیں، گریڈ اے کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 70 ہزار ڈالر معاوضہ ملے گا، کم سے کم معاوضہ 10 ہزار ڈالر ہے۔

نئے قواعد کے تحت کوئی ٹیم 3 سے 5 غیرملکی پلیئرز کو کھلا سکے گی،فرنچائز کو کم از کم 7 مقامی اور 2 مہمان کرکٹرز کو لازمی موقع دینا ہوگا، بنگلا ٹیسٹ کپتان مشفیق الرحیم اس بار راجشاہی کنگز کو جوائن کریں گے جب کہ مشرفی بن مرتضیٰ رنگپور رائیڈرز کی جرسی زیب تن کر رہے ہیں۔

 

مقبول خبریں