توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروا رہے ہیں، سرتاج عزیز

ویب ڈیسک  پير 18 ستمبر 2017
غیرملکی سرمایہ کاری کےطریقہ کارمیں آسانیاں لانے کے لئے مؤثراقدامات کر رہے ہیں، سرتاج عزیز : فوٹو : فائل

غیرملکی سرمایہ کاری کےطریقہ کارمیں آسانیاں لانے کے لئے مؤثراقدامات کر رہے ہیں، سرتاج عزیز : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور درپیش چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے کے لئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط توانائی کے لئے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی چیرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں توانائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا کے دور جدید سے ہم آہنگ بنائے، توانائی میں خود کفالت، غیرملکی سرمایہ کاری اور اس کے طریقہ کار میں آسانیاں لانے اور حالیہ درپیش مسائل سے نجات کے لئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین مربوط توانائی کے معاہدے  کو فعال بنایا جائے گا اور ان معاہدوں کے اثرات بھی جلد سامنے آئیں گے جب کہ اس سے  توانائی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

امریکی سفیر نے توانائی کے شعبے میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور مربوط توانائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان کی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کروائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔