گوگل نے اینڈروائڈ سسٹم سے لیس اسمارٹ عینک کی ویڈیو ریلیز کر دی

عینک انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی جس کی مدد سے آپ ایس ایم اس اور اسکائپ کی سہولت سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں،گوگل انتظامیہ


ویب ڈیسک February 21, 2013
عینک انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی جس کی مدد سے آپ ایس ایم اس اور اسکائپ کی سہولت سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں،گوگل انتظامیہ فوٹو: گوگل

گوگل کی جانب سے اینڈروائڈ سسٹم سے لیس اسمارٹ عینک کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے۔


گوگل کے مطابق اس عینک کی مدد سے آپ تصویریں کھینچ سکتے اور ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں، عینک انٹرنیٹ سے منسلک ہوگی جس کی مدد سے آپ ایس ایم اس اور اسکائپ کی سہولت سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں، اس کے آواز پہچاننے والے نظام کی بدولت یہ آپ کی آواز پہچان کر دی گئی کمانڈ پر عمل کرتی ہے، اس میں لگی ہوئی اسکرین ملٹی ٹاسکنگ ہیں جو ایک عام عینک کے شیشے سے لے کر کمپیوٹر اسکرین تک کا کام باخوبی انجام دیتی ہے۔

یہ عینک سامنے بولنے والے شخص کی زبان کا ترجمہ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گوگل کے مطابق یہ عینک کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کا کام بخوبی انجام دیتی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس کو کوئی بھی کمانڈ دینے کے لئے آپ کو صرف وائس کمانڈ دینی پڑتی ہے، اس کی قیمت 1500 ڈالر ہے اور اسے آئندہ سال مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

مقبول خبریں