شیخ رشید کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواست کی سماعت 21 ستمبر کو کرے گا


ویب ڈیسک September 18, 2017
شیخ رشید کی نااہلی کیلئے درخواست (ن) لیگی رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر کی گئی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ اف پاکستان نے (ن) لیگی رہنما ملک شکیل اعوان کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل بینچ 21 ستمبر کو کرے گا۔

مقبول خبریں