آصف زرداری کے بچوں کو بھٹو لکھنے کے خلاف پٹیشن مسترد
ہائیکورٹ نےآصف زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق صدر آصف زرداری کے بچوں کے نام کے ساتھ بھٹو لکھنے کی درخواست دلائل سننے کے بعد ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے بلاول زرداری، آصفہ زرداری اور بختاور زرداری کے نام کے ساتھ بھٹو لگا لیا، عدالت نادرا کو حکم دے کہ بلاول زرداری، آصفہ زرداری اور بختاور زرداری کے نام کے ساتھ بھٹو نام کے شناختی کارڈ منسوخ کر دے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا کہ آئینی طور پر عدالت کو بتائیں، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے نیب کی جانب سے پی ایم ڈی سی ملازمین کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر چیئرمین نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر لیا۔