نگراں وزیراعظم ماضی جیسا بااختیار نہیں ہوگا کائرہ

بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سمیت کئی آپشنز زیرغورہیں، جو بہتر ہوگا وہی کریں گے


APP February 22, 2013
بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سمیت کئی آپشنز زیر غور ہیں، جو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

LONDON: وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے جمہوری سفر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملک میں تبدیلی اب انتخابات کے ذریعے ہی آئے گی۔

نگراں وزیراعظم ماضی جیسا بااختیار نہیں ہوگا بلکہ اب نگراں وزیراعظم کا اختیار محدود ہوگا اور صرف روزمرہ امور حکومت نمٹانے اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کی حد تک ہی ہوگا۔

12

پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کسی ادارے کی جانب سے کوئٹہ سانحہ سے متعلق پیشگی اطلاع تھی تو اس امر کا جائزہ لیاجائے گا کہ اس پر عمل کیوں نہ ہوا؟ جہاں کوتاہی ہوگی وہاں ایکشن لیا جائیگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سمیت کئی آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے ٗجو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔

مقبول خبریں