سندھ میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کا اعلان کردیا

ساڑھے 4 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں،مستقل کیا جائے،ڈاکٹر کلب حسین.


Staff Reporter February 26, 2013
بینظیریوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ینگ ڈاکٹرزاور طبی عملہ مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہا ہے۔ فوٹو : فائل

محکمہ صحت میں بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کام کرنیوالے ینگ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے نے بھی احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے، صوبے بھر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنادیں گے۔

بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کام کرنیوالے ینگ ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے پیر کو اپنی مستقلی کے حق میں سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا،دھرنے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے حق میں نعرے درج تھے، دھرنے کی قیادت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر کلب حسین ،ڈاکٹرنورالنساڈاکٹر فرح ناز اور دیگر کررہے تھے،دھرنے کے شرکا سے خطاب میں ڈاکٹرکلب حسین نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے 4 سال سے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈویلپمنٹ کے تحت عارضی بنیادوں پرکام کررہے ہیں لیکن ہمیں مستقل نہیں کیاجارہا ہے۔



جس کی وجہ سے ہم اپنے مستقل کے بارے میں خوف کا شکار ہیں، اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گئے اورہمیں مستقل نہ کیا گیا تو سندھ بھرکے اسپتالوںکی او پی ڈیز میںکام بندکرکے احتجاج ،مظاہرے اور دھرنا دیں گے،بدھ کو مطالبات کے حق میں سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیںگے۔

مقبول خبریں