ساتھی فٹبالر سے ٹکرانے پر گول کیپر ہلاک

ٹکر لگنے سے شعور الہدی کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا


Sports Desk October 17, 2017
ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے سے کھلاڑی کا سانس بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔ فوٹو: فائل

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر جاں بحق ہوگیا۔

انڈونیشیا میں مقامی فٹبال لیگ میں پرسیلا اور سیمین پڈانگ کے مابین میچ میں پرسیلا ٹیم کا گول کیپر اپنے ہی کھلاڑی کی ٹکر لگنے سے موت کے منہ میں چلا گیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 38 سالہ شعور الہدیٰ گول کیپرکو سر اور سینے پر چوٹ لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ ٹکر لگنے سے شعور الہدی کو دل کا دورہ پڑا اور اس کا سانس رک گیا،ڈاکٹرز نے ایک گھنٹے سے کھلاڑی کا سانس بحال کرنے کی سرتوڑ کوشش کی تاہم وہ جانبرنہ ہوسکا۔

دوسری جانب گول کیپرکی موت پر شہرسوگ میں ڈوب گیا۔کھلاڑیوں اور ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ کے بعد شعور الہدی کی یاد میں شمعیں روشن کیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا

مقبول خبریں