این ای ڈی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 93 ہوگئی انجینئر اے کلام

وائس چانسلرکاجلسہ تقسیم اسناد سے خطاب،1416 طلبا کو اسناد تفویض کی گئیں


Staff Reporter March 01, 2013
این ای ڈی یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے اختتام پرطلبہ وطالبات خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر اے کلام نے کہا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کی تعداد 93 ہوگئی۔

1997میں یونیورسٹی میں صرف 15اساتذہ پی ایچ ڈی تھے ،ان خیالات کااظہار انجینئر اے کلام نے جمعرات کوجلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کے دوران اپنے 16سال دور سربراہی کاجائزہ پیش کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر مالیات مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انجینئر اے کلام نے کہاکہ 1996-97میں یونیورسٹی کی مجموعی انرولمنٹ 3014تھی جواب بڑھ کر 8843 ہوچکی ہے ، قبل ازیں جلسہ تقسیم اسناد میں بی ای اورماسٹرزسے فارغ التحصیل ہونیوالے 1416 طلبہ وطالبات کواسناد تفویض کی گئیں ،اسناد حاصل کرنے والوں میں 1289بی ای (بیچلرآف انجینئرنگ) جبکہ 127 ماسٹرز کے طلبا شامل ہیں جبکہ دوفیکلٹی اراکین کوپی ایچ ڈی کی اسناد بھی تفویض کی گئیں۔

7

این ای ڈی یونیورسٹی نے مالی اخراجات سے تنگ آکر آج ہونے والے ''کانووکیشن ڈنر'' (عشائیہ جلسہ تقسیم اسناد) میں اساتذہ اور افسران کیلیے ڈنر چارجز مقرر کردیے، کھانے کی قیمت 1 ہزار روپے مقررکی گئی ہے، رجسٹرار انجینئرجاوید عزیزخان نے ''ایکسپریس'' کے رابطہ کرنے پر خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ آج ہونے والے عشا ئیے میں وائس چانسلر انجینئر اے کلام نے اپنے اور اہلیہ کیلیے کانووکیشن ڈنرچارجز کے طور پر 2 ہزار روپے اداکیے ہیں۔

مقبول خبریں