حارث سہیل سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے کو ترستے رہ گئے

حارث سہیل نے پاکستان کیلیے آخری ون ڈے 29 ماہ قبل زمبابوے کیخلاف لاہور میں کھیلا تھا


Sports Desk October 24, 2017
حارث سہیل نے پاکستان کیلیے آخری ون ڈے 29 ماہ قبل زمبابوے کیخلاف لاہور میں کھیلا تھا۔ فوٹو: فائل

حارث سہیل کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

ابوظبی میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث سہیل کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے، انھوں نے اپنی اولین ٹیسٹ سیریز میں 2 ففٹیز سمیت 176 رنز بنائے اور 5 وکٹیں بھی حاصل کیں،2 میچز میں صرف 8رنز بنانے والے احمد شہزاد کو ڈراپ کیے جانے کے بعد امام الحق اور رومان رئیس 3میچز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

عثمان شنواری اور فہیم اشرف نے بھی 2،2میچز میں شرکت کی، جیند خان اور عماد وسیم کو سیریز کے 5میچز میں سے ایک،ایک میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑا جبکہ حارث سہیل نے پاکستان کیلیے آخری ون ڈے 29 ماہ قبل زمبابوے کیخلاف لاہور میں کھیلا تھا تاہم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے انھیں اب وطن واپس آنا ہوگا۔

ادھر امام الحق اور جنید خان بھی رخت سفر باندھیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب عامر یامین،محمد نواز اور عمر امین یواے ای روانہ ہوجائیں گے۔

مقبول خبریں