کوہلی سال میں 1300 رنز اسکور کرنے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے

یہ کسی بھی بیٹسمین کی 200 ویں ون ڈے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے


Sports Desk October 24, 2017
صرف ابراہم ڈی ویلیئرز ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ڈبل سنچری میچ کو سنچری سے یادگار بنایا تھا۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی ایک کیلنڈر ایئر میں 1300 رنز اسکور کرنے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے۔

ویرات کوہلی نے رواں برس 24 میچز میں 77.52 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1318 رنز اسکور کیے ہیں، اس طرح سابق قائد اظہر الدین کو پیچھے چھوڑ دیا جنھوں نے 1998 میں 37 میچز میں 43.72 کی اوسط سے 1268 رنز بنائے تھے۔

بھارتی کپتان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 121 رنز بنائے، یہ کسی بھی بیٹسمین کی 200 ویں ون ڈے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، صرف ابراہم ڈی ویلیئرز ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ڈبل سنچری میچ کو سنچری (101* رنز) سے یادگار بنایا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 200 ویں ون ڈے میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 76 یوراج سنگھ نے سری لنکا کیخلاف بنایا تھا۔

مقبول خبریں