کرس گیل کے آسٹریلوی میڈیا گروپ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت شروع

فیئر فیکس نے اپنے اخبارات میں دعویٰ کیا تھا کہ گیل نے ڈریسنگ روم میں خاتون مساج تھراپسٹ کے سامنے خود کو عریاں کیا تھا۔


Sports Desk October 24, 2017
فیئر فیکس نے اپنے اخبارات میں دعویٰ کیا تھا کہ گیل نے ڈریسنگ روم میں خاتون مساج تھراپسٹ کے سامنے خود کو عریاں کیا تھا۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے آسٹریلوی میڈیا گروپ کیخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت نیوساؤتھ ویلز سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی۔

گزشتہ برس فیئر فیکس نے اپنے اخبارات میں دعویٰ کیا تھا کہ گیل نے ڈریسنگ روم میں خاتون مساج تھراپسٹ کے سامنے خود کو عریاں کیا تھا۔ گیل کے وکیل بروس میک کلنٹوک نے عدالت سے کہا کہ یہ سراسر ان کے موکل کو بدنام کرنے کی کوشش تھی۔

دوسری جانب میڈیا گروپ کا اصرار ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آرٹیکل پر قائم ہے بلکہ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے 'عوامی مفاد' میں شائع کیا گیا۔ معاملے کی سماعت 10 روز تک جاری رہے گی۔

مقبول خبریں