ڈیبیوپرڈبل سنچری شمولین نے کیوی کرکٹ کا 136 برس پراناریکارڈ توڑدیا

ڈیبیوپرڈبل سنچری، شمولین نے کیوی کرکٹ کا 136 برس پراناریکارڈ توڑدیا


Sports Desk October 26, 2017
ڈیبیو پر ڈبل سنچری،شمولین نے کیوی کرکٹ کا 136 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بریڈ شمولین نے ڈیبیو پر ڈبل سنچری جڑ کر نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ کا 136 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، انھوں نے یہ کارنامہ سینٹرل ڈسٹرکٹس کی جانب سے 207 بالز پر 203 رنز بناکر انجام دیا۔

27 سالہ شمولین جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور نیوزی لینڈ و آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلی، وہ حال ہی میں آکلینڈ سے ہاکس بے منتقل ہوئے تاکہ سینٹرل ڈسٹرکٹس میں موقع حاصل کر سکیں، جس وقت وہ کریز پر آئے تب ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے 439 رنز5 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کے جواب میں ان کی ٹیم صرف 7 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

انھوں نے ڈگ بریسویل کیساتھ چھٹی وکٹ کیلیے 224 رنز جوڑے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں ڈیبیو پر سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ جارج واٹسن کے پاس تھا جنھوں نے 1881 میں کنٹربری کی جانب سے اپنے پہلے میچ میں 175 رنز بنائے تھے۔

مقبول خبریں