نائن زیرو سے گرفتار عبید کے ٹو کو 14 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 نومبر 2017
عدالت نے مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔ : فوٹو : فائل

عدالت نے مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔ : فوٹو : فائل

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دھشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کئے گئے عبید کے ٹو کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال کی قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے عبید کے ٹو پر غیر قانونی اسلحہ، دھماکا خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا کے ساتھ مجرم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ مجرم عبید کے ٹو کو 11 مارچ 2015 کو نائن زیرو سے رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جب کہ مجرم کی نشاندہی پر اپوا کالج گراؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔