2018 ورلڈ کپ کی آفیشل فٹبال ’’ٹیلسٹار 18‘‘ کی رونمائی میسی بھی شریک

اس فٹبال کو مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے


Sports Desk November 11, 2017
اس فٹبال کو مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے۔ فوٹو : فائل

فیفا نے آئندہ برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ''ٹیلسٹار 18 '' نامی فٹبال کا اعلان کردیا۔

فیفا نے ''ٹیلسٹار 18 '' کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک فٹبال کو جدید پینل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جب کہ اس گیند کو دیگر عالمی اسٹارز کے ساتھ ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ اسے مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے جب کہ فیفا نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ گیند ماضی سے زیادہ مشہور ہوگی۔

مقبول خبریں