ماڈل ایان کے وارنٹ گرفتاری برقرارآئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

ملزمہ کی طرف سے مستقل حاضری سے استشنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے


Numainda Express November 16, 2017
ایان علی کی طرف سے مستقل حاضری سے استشنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے؛ فوٹوفائل

ڈپٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اصغرشاہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزدمعروف ماڈل ایان علی کیخلاف سماعت20 دسمبرتک ملتوی کردی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ ایان علی کے جاری وارنٹ گرفتاری بحال رکھے گئے ہیں اورنوٹس جاری کرکے انہیں آئندہ تاریخ پرعدالت میں پیش کرنیکاحکم دیاہے۔ دوسری جانب ملزمہ کی طرف سے مستقل حاضری سے استشنیٰ کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکسٹم عدالت کے جج محمدشیرازکیانی کی چھٹی کے باعث کیس کی سماعت ڈیوٹی جج کی عدالت میں ہوئی۔

مقبول خبریں