ملتان میں زہریلا دودھ پینے سے شیرخوار بچی سمیت 2 بچے جاں بحق

2 بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک October 19, 2013
قادر پور روان کے رہائشی محمد عمران کے بچوں اور اہلیہ نےگزشتہ رات دودھ پیا جس سے انہیں قے آنےلگی اور حالت بگڑگئی۔ فوٹو؛فائل

ملتان کے علاقے قادرپور روان میں زہریلا دودھ پینے سے 8 دن کی بچی سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قادر پور روان پیروالی پل کے رہائشی محمد عمران کے بچوں اور اہلیہ نےگزشتہ رات دودھ پیا جس سے انہیں قے آنےلگی اور حالت خراب ہوگئی جس کے بعد تمام افراد کو فوری سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 8 دن کی علیشہ اور 3 سالہ ریحان جاں بحق ہوگئے جب کہ دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے ڈاکٹروں پرغفلت کاالزام لگاتے ہوئےاحتجاج کیا اور کہاکہ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے نے مناسب دیکھ بھال نہیں کی جس سے بچوں کی موت ہوئی۔

مقبول خبریں