پریانکا چوپڑا نے سماجی خدمات پر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 12 دسمبر 2017
پریانکا چوپڑا اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی مشہور ہیں؛ فوٹوفائل

پریانکا چوپڑا اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی مشہور ہیں؛ فوٹوفائل

کولکتہ: پریانکا چوپڑا کو ان کی سماجی خدمات کے صلے میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات اور پناہ گزینوں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف (یونائیٹڈ نیشن  چلڈرن ایمرجنسی فنڈ)کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔ پریانکا چوپڑا چند ماہ قبل اردن میں مسلمان شامی پناہ گزین بچوں کے ساتھ  وقت گزارنے کے باعث بھی توجہ کا مرکز رہی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی اردن میں شامی پناہ گزین بچوں سے ملاقات

پریانکا کو دیگر سماجی خدمات اور شامی پناہ گزین بچوں کی مدد کرنے کے صلے میں مدرٹریسا میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، تاہم ان کی جگہ ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے یہ ایوارڈ وصول کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شامی پناہ گزین بچیاں بھی بالی ووڈ اسٹارز کی مداح نکلیں

ایوارڈ وصول کرتے وقت مدھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ بحیثیت ماں انہیں اپنی بیٹی پرفخر ہے۔ پریانکا بہت رحم دل ہے اور بچپن میں وہ مدرٹریسا سے بہت زیادہ متاثر تھی۔ مجھے یقین ہے پریانکا یہ ایوارڈ حاصل کرکے بہت شکر گزار ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کے علاوہ مدرٹریسا میموریل ایوارڈ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی، عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس بانو ایدھی، بھارت سے کرن بیدی، اناہزارے، سشمیتا سین اور سدھا مرتی  حاصل کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔