- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کیلیے نیا پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
- بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
- 100 دنوں میں 200 فلائٹس کے مسافر بیگز سے سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
- سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر کو بھیج دیا
- آزاد کشمیر میں احتجاج کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، وزیراعظم
- جنوبی وزیرستان کے گھر میں ہونے والا دھماکا ڈرون حملہ تھا، رکن اسمبلی کا دعویٰ
- دنیا کا گرم ہوتا موسم، مگرناشپاتی کے لیے سنگین خطرہ
- سائن بورڈ کے اندر سے 1 سال سے رہائش پذیر خاتون برآمد
- انٹرنیٹ اور انسانی صحت کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف
سلمان خان کو لڑکی مل گئی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو لڑکی مل گئی اور اس کا اعلان انہوں نے خود ٹویٹر پر کیا۔
سلمان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے پرکشش کنواروں میں ہوتاہے۔ 52 سال کی عمر ہونے کے باوجود وہ آج تک اپنے لیے کوئی لڑکی تلاش نہ کرسکے تاہم ان کے گھر والوں اور پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ کر دلہنیا گھر لے آئیں۔ سلمان کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے کہ سلمان اب اپنی شادی کو لے کر سنجیدہ ہوگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
سلمان خان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے ’’مجھے لڑکی مل گئی‘‘۔ سلومیاں کے چاہنے والے یہ ٹویٹ دیکھتے ہی پرجوش ہوگئے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم کچھ لوگوں نے اسے سلومیاں کی جانب سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے سلمان خان اس ٹویٹ کے ذریعے اپنی نئی فلم سے متعلق بتانا چاہ رہے ہوں اور یہ لڑکی ضرور نئی فلم میں ان کی ہیروئن ہوگی جب کہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے ملی تو سہی جب کہ کچھ لوگوں نے براہ راست سوال کرتے ہوئےپوچھا کہ شادی کب ہے۔
Mujhe ladki mil gayi
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) February 6, 2018
تاہم سلمان خان نے تھوڑی دیر بعد خود ہی اس راز سے پردہ اٹھادیا۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لڑکی کی تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کی خواہشوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے لڑکی اپنے لیے نہیں ملی بلکہ آیوش شرما کی فلم ’’لو راتری‘‘کے لیے لڑکی مل گئی۔
Nothing to worry na @aaysharma ki film #Loveratri ke liye ladki mil gayi Warina, Toh dont worry na be happy na pic.twitter.com/uetTpUKRdi
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) February 6, 2018
آیوش شرما سلمان خان کی لاڈلی بہن ارپیتا کے شوہر ہیں۔ سلمان خان آیوش کوفلم’’لوراتری‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کے خلاف ایک اور مقدمے کی تیاری
واضح رہے کہ اس سے قبل آیوش کےمقابل بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم آیوش مونی رائے کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ مونی کی جگہ اس اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔