اکشے کی زندگی کے یاد گار 5 ہزار روپے

اکشے کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں


ویب ڈیسک November 27, 2017
اکشے کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں فوٹو:فائل

آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اکشے کمارکو پہلی فلم کا معاضہ صرف 5 ہزار روپے ملا تھا۔

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں لیکن حیران کن طور پرانہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 5ہزار روپے کے معاوضے سے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار نے سلمان خان کی چھٹی کرادی

ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے فلم انڈسٹری میں ابتدائی دور کی مشکلات اورواقعات سے پردہ اٹھایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ 1991میں جب وہ ماڈلنگ کرتے تھے اس دوران انہیں ایک فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا اور تعجب کی بات یہ ہے کہ پوری فلم میں کام کرنے کے صرف 5ہزار روپے ملے۔ اکشے نے بتایا کہ ان کا کیریئر ابتدائی دور میں اُس وقت مشکلات سے دوچار ہوا جب انہیں دو فلموں میں کاسٹ کرنے بعد نکال دیا گیا جس پر دلی صدمہ ہوا۔

 

 

مقبول خبریں