کسی نے آفر کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا محمد عرفان

دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاؤں گا، پیسر


Sports Desk December 05, 2017
دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاؤں گا، پیسر۔ فوٹو: فائل

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پیسر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اگر اب کسی نے فکسنگ کی آفر کی کوشش کی تو بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاؤں گا۔

محمد عرفان نے کہا کہ اگر اب کسی نے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کی تو گریبان سے نہیں بالوں سے کھینچتا ہوا اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس لے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام کو نہیں بتایا تھا تاہم اب دوست یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کرے تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاؤں گا۔

مقبول خبریں