سی پیک ریلوے لائن کا ڈیزائن وزیر ریلوے کو پیش

کراچی سے لاہور کا سفر11،لاہور سے پنڈی کا سفرڈھائی سے 3گھنٹوں میں طے ہوگا، وزیر ریلوے


Numaindgan Express December 12, 2017
سی پیک پر جلدی دکھائی جائے نہ ہی سستی کا مظاہرہ کیاجائے،خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو: فائل

سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن (ایم ایل ون) کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو پیش کردیا گیا۔

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کے بعد مین لائن پر ٹرین کی اسپیڈ120 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔ کراچی سے لاہور کا سفر 10 سے 11 جبکہ لاہور سے پنڈی کا سفر ڈھائی سے3 گھنٹوں میں طے ہوسکے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سی پیک پر جلدی دکھائی جائے نہ ہی سستی کا مظاہرہ کیاجائے بلکہ قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے سو فیصدمیرٹ پر کام کیاجائے۔

واضح رہے کہ یہ ڈیزائن چینی ماہرین نے تیار کیا ہے اور اسے سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پیش کیا۔

مقبول خبریں