ویرات نے انوشکا سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

ویرات کوہلی کو اپنی بیوی کا خوفناک روپ بے حد پسند آیا ہے۔


ویب ڈیسک February 07, 2018
نئے ٹیزرمیں انوشکاشرما خوبصورتی کے حسین پیکر کے بجائے خوفناک چڑیل کے روپ میں نظر آرہی ہیں؛ فوٹوفائل

''محبت ہو تو ایسی'' یہ فقرہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کے لیے بالکل موزوں ہے کیونکہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں انوشکا شرما سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی 2 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ''پری''کا نیا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں انوشکا شرما خوفناک چڑیل کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ انوشکا شرما نے اس سے قبل کسی بھی فلم میں اتنا خوفناک روپ اختیار نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم''پری'' اپنے پہلے پوسٹر کی ریلیز سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکاشرما کو زنجیروں میں جکڑ دیا گیا

چند روز قبل فلم کے دوٹیزر ریلیز ہوئے تھے جن میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا تھا اور اب فلم کاایک اور ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں انوشکا مکمل طور پرایک چڑیل کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔ جہاں انوشکا کے مداح ان کے اس نئے روپ کو سراہ رہے ہیں وہیں ان کے شوہر ویرات کوہلی کو بھی اپنی بیوی کا یہ خوفناک روپ بے حد پسند آیا ہے۔

ویرات کوہلی نے ٹویٹ کیا ہے کہ یاد رہے کہ یہ کوئی پریوں کی کہانی نہیں ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے انوشکا کے نئے روپ اور فلم کے ٹیزر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا مداحوں کو ڈرانے کے لیے تیار

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ویرات کوہلی نے انوشکا کے کام کی تعریف کی ہو بلکہ اس سے قبل ہرموقعے پر وہ انوشکا اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ ثابت کرچکے ہیں کہ وہ نا صرف انوشکا سے بے حد محبت کرتے ہیں بلکہ ہر موقعے پر ان کا بھرپور ساتھ بھی دیں گے۔

مقبول خبریں