مثبت نتائج کیلیے پچز کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا حفیظ

ڈومیسٹک میں زیادہ پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کوچز وٹرینرز متعارف کرائے جائیں، محمد حفیظ


Sports Reporter March 29, 2013
ڈومیسٹک میں زیادہ پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کوچز وٹرینرز متعارف کرائے جائیں، محمد حفیظ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیط نے کہا ہے کہ سخت جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سمیت مستقبل کے ایونٹس میں کام آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ دنیا کی کئی کامیاب ٹیمیں بھی 65 فیصد میچز جیت پاتی ہیں، ہم اپنے میدانوں پر کھیلنے سے محروم رہنے کے باوجود اچھے نتائج دے رہے ہیں، پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ میں شکست مایوس کن تھی لیکن ٹوئنٹی 20 میں شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی حوصلہ افزا کارکردگی رہی، انھوں نے کہا کہ قومی ٹوئنٹی 20 سپر 8 ٹورنامنٹ میں ٹاپ پلیئرز کی شرکت خوش آئند ہے، ملک میں انٹرنیشنل مقابلے نہیں ہورہے، اس کمی کو پورا کرنے کیلیے ملکی سطح کے ایونٹس میں کھلاڑیوں کی باقاعدگی سے شرکت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

8

محمد حفیظ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری کرکٹ کے بہتر مستقبل کی راہیں متعین کرنے کیلیے ملک کے اندر ہونے والے مقابلوں کو منظم اور مسابقتی بنانے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،مزید اُبھرتا ہوا ٹیلنٹ بھی میسر ہے مگر مثبت نتائج حاصل کرنے کیلیے ہمیں پچز کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں زیادہ پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے کوچز اور ٹرینرز متعارف کرانے ہوں گے، نئے ٹیلنٹ کو بہتر ماحول میں گروم کرکے ہی قومی ٹیم کو عمدہ کھلاڑیوں کی کھیپ دی جا سکتی ہے۔

مقبول خبریں