شاہ رخ خان کا انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ

کنگ خان کی پانی میں تیرنے کی ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک February 12, 2018
کنگ خان کی پانی میں تیرنے کی ویڈیو وائرل- فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ خان کی پانی میں تیرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کررہے ہیں۔

بالی ووڈ پر ویسے تو سب ہی خانوں کا راج ہے لیکن ان خانوں میں کنگ کا درجہ رکھنے والے شاہ رخ خان اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف بالی ووڈ پر بلکہ دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں اور مختلف پوسٹ اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں سے جڑے رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کا منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/iamsrk/status/962637296519598081

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہونے پر اپنے چاہنے والوں کو شکریہ منفرد انداز میں ادا کیا۔ انہوں نے پانی میں ڈوب کر اپنے چاہنے والوں کو ویڈیو پیغام دیا کہ یہ ویڈیو بنانے کا ارادہ کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا بلکہ اتوار کی ایک دوپہر کو اپنی تیراکی کے کم ترین تجربے سے جو کچھ بہتر کرسکتا تھا وہ کیا، لیکن آپ اسے جج کرنے کے بجائے محسوس کریں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پانی میں جانے کے دوران بیک گراؤنڈ میں ان کے مشہور دائیلاگز 'پیار دوستی ہے، بڑے بڑے ملکوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں' چلائے گئے۔

مقبول خبریں