بون میرو کیس فرانزک ٹیسٹ میں لڑکیوں کا بون میرو نکالنے کے شواہد نہیں ملے

خواتین کی ہڈیوں سے نکالے گئے مواد سے اسپائنل فلوئڈ کے شواہد کی جگہ خون کے نمونے ملے ہیں، فرانزک ذرائع


ویب ڈیسک February 15, 2018
خواتین کی ہڈیوں سے نکالے گئے مواد سے اسپائنل فلوئڈ کے شواہد کی جگہ خون کے نمونے ملے ہیں، فرانزک ذرائع۔ فوٹو : فائل

فرانزک ٹیسٹ میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈیوں سے گودا نکالنے کے شواہد کی جگہ خون کے نمونے ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کی ریڑھ کی ہڈیوں سے مواد نکالے جانے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، فرانزک ذرائع کے مطابق بوتلوں میں جمع شدہ مائع سے اسپائنل فلوئڈ کے شواہد نہیں ملے بلکہ خواتین کی ہڈیوں سے نکالے گئے مواد سے خون کے نمونے ملے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے گودا نکالنے والا گروہ

فرانزک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم سمیت دیگر ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل کرلیا گیا ہے جس کے دوران کسی بھی انٹرنیشنل گروہ سے تعلق کی بھی تردید ہوگئی ہے، فرانزک اور پولی گرافک رپورٹ ڈی پی او حافظ آباد سمیت محکمہ صحت کو بھجوادی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بون میروکیس میں مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار

واضح رہے کہ حافظ آباد میں جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی تھی۔

مقبول خبریں