لیونل میسی نے کیریئر گولز کی تعداد 600 کرلی

میسی نے 26 ویں منٹ میں فری کک پر گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کو برتری دلائی۔


Sports Desk March 06, 2018
میسی نے 26 ویں منٹ میں فری کک پر گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کو برتری دلائی۔ فوٹو : فائل

بارسلونا کے ارجنٹائنی سپر اسٹار لیونل میسی نے اپنے کیریئر گولزکی تعداد 600 کرلی۔

لیونل میسی گزشتہ روز اسپینش لیگ میں ایٹلٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ میں اپنے کیریئر گولز کی تعداد 600 کرکے اس سنگ میل تک پہنچے، انھوں نے 26 ویں منٹ میں فری کک پر گیند کو جال میں پہنچاکر ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کامیابی سے اسپینش لیگ چارٹ پر بارسلونا کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، اسے قریب ترین حریف ایٹلٹکو میڈرڈ پر اب 8 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں