- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
جامعہ نعیمیہ کا انتظام مثالی اور طلبا پاکستان کا اثاثہ ہیں، نواز شریف
لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہےہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں اس مقصد کو پورا کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ملے گا۔
جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکے جانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جامعہ کے بانی علامہ حسین نعیمی نے اپنی ذاتی کوششوں سے ایک بہترین اور خوبصورت ادارہ بنایا، وہ ہر طالب علم سے شفقت اور پیار سے پیش آتے تھے، جامعہ کی ایک ایک اینٹ میری آنکھوں کے سامنے رکھی گئی اور میں نے بھی قرآن کی بنیادی تعلیم اسی مدرسے سے حاصل کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہور میں نوجوان نے نواز شریف کو جوتا دے مارا
نوازشریف کا کہنا تھا کہ جامعہ نعیمیہ کا انتظام مثالی اور طلبا پاکستان کے لئے ایک اثاثہ ہیں، ہم سب مل کر پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے اس نیک مقصد میں عوام کا بھرپور تعاون ملے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاسی رہنماؤں کی نوازشریف کو جوتا مارنے کی شدید مذمت
اس سے قبل جب نوازشریف تقریر کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے انہیں جوتا دے مارا جس پر سابق وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے جوتا مارنے والے شخص کو ہال سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا جب کہ نوازشریف نے اپنی تقریر کو مختصر کردیا اور واپس چلے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔