- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
آشیانہ کرپشن اسکیم؛ احد چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں
لاہور: آشیانہ اقبال کرپشن اسکیم میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب لاہور) نے کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کردیا۔
ذرائع کے مطابق احد خان چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ سرکاری افسر ہیں۔ نیب نے صائمہ چیمہ کے اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گرفتار
احد چیمہ سے دوران تفتیش ایسے شواہد ملے کہ بہت سے اثاثے اور بڑی جائیداد ان کی اہلیہ کے نام ہے۔ نیب نے اس حوالے سے صائمہ چیمہ سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آشیانہ کرپشن کیس میں تفتیش کے لیے احد چیمہ کے بہنوئی منصور، سالی نادیہ، بہن سعدیہ اور اہلیہ نیب آفس پہنچ گئے ہیں۔
ادھر چیئرمین نیب نے ایک اور اہم کیس کھولنے کی منظوری دے دی جس کے بعد نیب لاہور نے آئندہ ہفتہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو طلب کر لیا۔ نیب زرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر طلب کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔