سلمان خان کی مبینہ بیوی کی خودکشی کی دھمکی

خاتون نے سلمان خان کے اپارٹمنٹ کی چھت پر چڑھ کر دھمکی دی کہ اگر اسے کچھ کیا گیا وہ وہیں اپنی جان لے لے گی


ویب ڈیسک March 15, 2018
سلمان خان کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کی خودکشی کی دھمکی؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے''بھائی'' سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ان کی بیوی کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں سلمان خان سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔

دبنگ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک مسئلہ ختم ہوتا نہیں کہ دوسرا کھڑا ہوجاتا ہے۔ انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے پسندیدہ کنوارے اداکار کا اعزاز ہے لیکن سلمان خان کی ایک مداح نے ان کے گھر میں گھس کر بیوی ہونے کا دعویٰ کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو لڑکی مل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ''بھارت'' کی شوٹنگ کے باعث گھر میں نہیں تھے اور ان کی مداح سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر عمارت کی چھت کی طرف بھاگی اورزور زور سے چلانے لگی کہ ''سلمان میرا شوہر ہے۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کا محبت کے دن پر خوبصورت تحفہ

خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں ، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو بلوایا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔

مقبول خبریں