- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
خواجہ غریب نوازؒعرس؛ بھارت کا پاکستانیوں کو ویزا دینے سے انکار
لاہور: بھارت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت معین الدین چستی المعروف خواجہ غریب نواز ؒ کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے شہراجمیر میں عظیم صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات 19 تا 29 مارچ تک جاری رہیں گے، اس سلسلے میں پاکستانی زائرین کوشرکت کیلئے 18 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی سیاحت سے متعلق 1974 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ملکوں کے شہریوں کو مذہبی مقامات کی زیارت اور تقریبات میں شرکت کے لئے خصوصی ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ معاہدے کے مطابق بھارت خواجہ غریب نواز ؒ کے عرس میں شرکت کے لئے ہرسال 500 پاکستانی زائرین کوویزا دینے کا پابند ہے لیکن اب تک بھارتی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں ویزے جاری نہیں کئے۔ اس لئے زائرین حتمی اعلان ہونے تک لاہور کا سفر نہ کریں۔
پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی زائرین کو ویزاجاری نہ کرنا 1974 کے پاک بھارت باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، کشیدہ تعلقات کی وجہ سے مذہبی زیارتوں کوروکا نہیں جاسکتا ہے۔
آئندہ ماہ اپریل میں بھارت سے 2 ہزارسے زائد سکھ یاتری بیساکھی اورخالصہ جنم دن منانے بھارت سے پاکستان آئیں گے اورپاکستان کی طرف سے کسی روک ٹوک اورپابندی کے بغیربھارتی شہریوں کو ویزے جارے کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نریندرا مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد بھارت کا رویہ مزید جارحانہ ہوگیا ہے، ایک جانب سرحدوں پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزی جاری ہے اور دوسری جانب اپنے ہی ملک کے عوام تک کو پاکستان آنے سے روکنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔