سلمان خان ٹیکس ادا کرنے والے اداکاروں میں سب سے آگے

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
سلمان خان نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس اداکیا؛ فوٹوفائل

سلمان خان نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس اداکیا؛ فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری محض ایک شوبز انڈسٹری نہیں ہے بلکہ ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے اور اس سے منسلک افراد سرمایہ داروں کی طرح اپنی آمدنی پر کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے لے کر دپیکا پڈوکون تک تمام اداکار ہر سال ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے بھارتی حکومت کے سپرد کرتے ہیں۔

سلمان خان

اداکار سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے 2015 سے لے کر 2017 تک انہوں نے دیگر اداکاروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ سلو میاں نے پیشگی ٹیکس کی مد میں 44 کروڑ 5 لاکھ روپے بھارت کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

دپیکا پڈوکون

اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے 2016 کے بعد ان کی آمدنی میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ 2016 میں انہوں نے 9 کروڑ اور 2017 میں 10 کروڑ 25 لاکھ ٹیکس اداکیا۔

عامر خان

اداکار عامر خان نے2016- 2017 میں 14 کروڑ 8 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

ہرتھیک روشن

اداکار ہرتھیک روشن نے مالی سال 2017 میں 25 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

کپل شرما

مزاحیہ اداکار کپل شرما نے مالی سال 17-2016 کے دوران 7 کروڑ ٹیکس اداکیا۔

اکشے کمار

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار کا شمار بھی مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 29 کروڑ 5 لاکھ ٹیکس اداکیا۔

کرینہ کپور خان

کرینہ کپور خان نے مالی سال 17-2016  کے درمیان 3 کروڑ 9 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے 2017 کے دوران 4 کروڑ 33 لاکھ ٹیکس ادا کیا۔

رنبیرکپور

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے گزشتہ برس 22 کروڑ 3 لاکھ ٹیکس کی مد میں حکومتی خزانے میں جمع کرائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔